عالمی خبریں

ترقی پذیر ممالک میں جوہری توانائی پر عائد پابندی ختم، عالمی بینک کا بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم فیصلہ

خلیج اردو
واشنگٹن: 12 جون، 2025
عالمی بینک نے ترقی پذیر ممالک میں جوہری توانائی پر عائد طویل پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی بینک کے صدر اجے بانگا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

صدر عالمی بینک کے مطابق 2035 تک ترقی پذیر ممالک میں بجلی کی طلب دوگنی ہو جائے گی، اور موجودہ وسائل اس طلب کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کے لیے جوہری توانائی ایک پائیدار اور قابل بھروسہ آپشن کے طور پر ابھر رہی ہے۔

عالمی بینک جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ شراکت داری کرے گا، تاکہ محفوظ اور پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دیا جا سکے۔

اجے بانگا نے مزید کہا کہ بینک نہ صرف نئے منصوبوں کی معاونت کرے گا بلکہ موجودہ جوہری ری ایکٹرز کی مدتِ میعاد بڑھانے کی کوششوں کی بھی حمایت کرے گا تاکہ توانائی کی موجودہ فراہمی کو مستحکم رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button