ٹیکنالوجی

یواے ای قومی دن: آپ کے فون بل اب سستے ہونے والے ہیں

خلیج اردو

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی طویل تعطیلات جہاں ہمیشہ خوشیوں اور یادگار لمحات کا سبب بنتی ہیں، وہیں اس سال ٹیلی کام کمپنی ’دو‘ نے صارفین کے لیے ایک خوشگوار بونس کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

’دو‘ نے اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ فلیکسی یرلی پلان کا انتخاب کرتے ہیں تو انہیں 6 دسمبر تک مفت ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔ اس پیشکش کے تحت صارفین کو اضافی 54 جی بی ڈیٹا ملے گا، جس سے وہ گھر والوں سے رابطے، ویڈیوز شیئر کرنے اور تفریحی مواد دیکھنے میں مزید آزادی حاصل کریں گے۔

صارفین کو ہفتے کے روز ایک پیغام موصول ہوا جس میں ’ہیپی 54تھ عید الاتحاد‘ کے ساتھ اس پیشکش کی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔ فلیکسی یرلی پلان فعال کرنے کے بعد، صارفین کو ’دو ایپ‘ کے ذریعے 30 دن کے اندر اندر اپنا مفت 54 جی بی ڈیٹا کلیم کرنا ہوگا، جو 12 ماہ تک قابلِ استعمال رہے گا۔

اس کے علاوہ ایک اور خصوصی پیشکش بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ اماراتی فیملی پلان پر تین ماہ کے لیے 54 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جسے صارفین یکم سے 3 دسمبر تک فعال کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق عید الاتحاد آفر کے تحت پہلے نمبر پر تین مسلسل ماہ کے لیے بلوں میں 54 فیصد کمی کی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button