
خلیج اردو
کرم: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کی کئی پوسٹیں اور ٹینک پوزیشنز تباہ کر دیں، جس سے طالبان پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔
پاکستانی میڈیا میں ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد، خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ اور ترکمان زئی ٹاپ پر چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کیا گیا۔ اس کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اور طالبان و کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے متعدد کارندے ہلاک ہوئے۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین
کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ -سکیورٹی ذرائع
طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار –
سکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/Kdm69Pmldp— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ٹریننگ کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پاکستانی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا اور دونوں گروپ کے کارندے شدید گھبراہٹ میں فرار ہو گئے۔






