عالمی خبریں

چین و روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر اظہار تشویش

خلیج اردو
بیجنگ/ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر چین اور روس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمارے دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں کے مفاد میں ہے کہ اچھے ہمسائیگی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کو تحمل اور بردباری سے کام لینا چاہیے۔

چینی ترجمان کے مطابق پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی نے وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اترنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسی دوران روس نے بھی پاک افغان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ روسی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صورتحال بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مکالمہ جلد بحال ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button