پاکستانی خبریں

سیاست میں تشدد یا انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں تشدد یا انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور سیاست میں انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے وقار کو بحال رکھنے کے لیے سخت رویہ اپنایا جائے گا اور امن و امان کو ہدف بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

طلال چودھری نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور ریاستی استحکام ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے عناص ر کا بھی انجام 9 مئی والوں جیسا ہوگا اور احتجاج کرنے والوں کی قیادت کو اپنے عمل کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ فیک نیوز پھیلانے اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بارے میں بات کی گئی، اور ساتھ ہی یہ بیان دیا گیا کہ ٹی ایل پی نے دھرنا ختم نہیں کیا — ریاست کا فیصلہ ہوگا اور قانون کے تحت جواب دیا جائے گا۔ طلال چودھری نے زور دے کر کہا کہ تحمل اور قانون کی عمل داری کے ساتھ ریاستی اداروں کا احترام برقرار رکھا جائے گا تاکہ ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button