عالمی خبریں

ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ: روسی تیل کی خریداری نہ رکی تو بھاری ٹیرف جاری رہیں گے

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دوبارہ خبردار کیا ہے کہ اگر وہ روس سے تیل کی خریداری نہ روکتا ہے تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اب صورت حال میں تبدیلی آئی ہے اور بھارت کو روسی تیل پر اپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین اپنے ٹیرف کم کر سکتا ہے، مگر اسے امریکا کے مفاد میں کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ چین امریکا کے ساتھ نایاب معدنیات کے معاملے میں کھیل نہ کرے۔”

کولمبیا پر ٹیرف سے متعلق مزید اعلان پیر کو متوقع ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر وہ خوش نہیں ہیں، مگر اب یہ معاملہ طے ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button