
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد براہ راست پروازوں کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
وزیر دفاع نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بین الاقوامی حفاظتی معیار پر عملدرآمد کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ پی آئی اے کو مزید عالمی مقامات تک پروازوں کی اجازت حاصل ہو سکے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق شمالی امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے براہ راست پروازوں کی شدید مانگ ہے۔ ترجمان نے اس پیش رفت کو قومی ایئر لائن کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جو نہ صرف سفر کا وقت کم کرے گی بلکہ ٹکٹوں کو مزید سستا اور سہولتوں کو بہتر بنائے گی۔






