
خلیج اردو
دبئی: کویتی حکام نے ملک کی زمینی سرحدی چوکیوں پر تعینات پاسپورٹ کنٹرول کے تین سول ملازمین کو مسافروں کے داخلے اور اخراج کے ریکارڈ میں جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ العربی روزنامہ القبس کے مطابق یہ افسران وزارت داخلہ کے کمپیوٹر سسٹم میں مسافروں کی آمد و رفت کا غلط اندراج کر رہے تھے۔
محکمہ تحقیقاتِ زمینی سرحدات نے تصدیق کی ہے کہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف لینڈ پورٹس میں تعینات تینوں اہلکاروں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کیا۔ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب حکام کو اطلاع ملی کہ نُوَیسِیب سرحدی چوکی پر دو اور السلمی چوکی پر ایک افسر نے جھوٹا سفری ڈیٹا درج کیا تھا۔







