پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول واپس لے لیا

خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لے لیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کی منظوری گورنر پنجاب نے بھی دے دی ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ ہی 2022 والا ایکٹ منسوخ ہوگیا ہے، اس لیے اس کے تحت جاری حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینا ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2022 کے ایکٹ کے تحت دیا گیا حلقہ بندیوں کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز کی تیاری کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی ہے، جبکہ واضح کیا ہے کہ اس مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ مقررہ وقت میں کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں کمیشن ازخود سماعت کرکے مناسب فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button