
خلیج اردو
کراچی: سندھ پولیس نے کچے کے علاقے کے 71 ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر گرفتار کر لیا، جن میں سے 19 افراد 9 پولیس اہلکاروں اور 6 شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام بنی میمن نے کہا کہ کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے بھرے ہوئے تھے اور ہنی ٹریپ کے واقعات 2012 میں شروع ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے کشمورتک اغوا کی وارداتیں ہوئی ہیں اور امید ہے کہ اب یہ سلسلہ رک جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون سے کوئی ماورا نہیں اور ہر مخلوق قانون کے تابع ہوگی۔






