
خلیج اردو
راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، جبکہ سعود شکیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 71 رنز کی سبقت حاصل تھی، انہوں نے 404 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز مکمل کی۔ ربادا اور متھوسوامی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری 2 وکٹوں کی شراکت میں 169 رنز جوڑے۔ متھوسوامی نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ربادا 71، ٹرسٹن سٹبز 76 اور ٹونی دی زورزی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ٹیسٹ ڈبیو میں 38 سال 302 دن کی عمر میں آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کر کے معمر ترین کرکٹر بننے کا ریکارڈ قائم کیا، انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ آصف آفریدی 5 وکٹیں لینے والے چھٹے پاکستانی سپنر بن گئے۔
نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد۔ شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں سعود شکیل 13 ویں نمبر، محمد رضوان 4 درجے ترقی کے بعد 16 ویں، اور بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 22 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔






