
خلیج اردو
کراچی: سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے مقرر کی گئی گندم کی امدادی قیمت قبول کرلی ہے، تاہم صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب بھی کسانوں کو مناسب سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، گندم کی پیداوار متاثر ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کو خوشخبری دینے جا رہے ہیں اور صوبائی حکومت چاہتی تھی کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے کسانوں کے ریلیف کے حوالے سے کچھ مطالبات کیے اور زرعی آمدن ٹیکس پر بھی بات کی۔ وفاق نے فیصلہ کیا کہ زرعی آمدن ٹیکس پرانے ریٹ کے مطابق وصولی جاری رہے گی۔






