
خلیج اردو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا اور توقع ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کی طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور گزشتہ شام اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ان مذاکرات میں تعمیری اور مثبت انداز میں شرکت کی اور واضح طور پر کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کیے جن میں دوطرفہ امور اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔






