پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی پشاور تھانے کے مال خانے میں دھماکہ، بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ تباہ

خلیج اردو
پشاور: سی ٹی ڈی تھانہ پشاور کے مال خانے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مال خانے میں ملزمان سے برآمد بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ موجود تھا۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق مال خانے میں 2 کلو بارود، 23 دستی بم، 7 گرینیڈ لیور، 60 رائفلیں، 10 کلو ہائی ایکسپلوسیو، 2 خودکش جیکٹس، 42 الیکٹرک اور 10 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، ایک آر پی جی شیل اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس موجود تھی۔ دھماکے سے یہ تمام مواد تباہ ہو گیا جبکہ تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید ہو گئے، جبکہ کانسٹیبل زیت اللہ مدثر اور محمد ایاز زخمی ہوئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی نے واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کر لی ہے اور ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ مال خانے میں موجود بارودی مواد کے غیر محفوظ ذخیرے کے باعث پیش آیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button