عالمی خبریں

اوول آفس میں صدر ٹرمپ کا پروگرام اس وقت روکنا پڑا جب ایک مہمان بے ہوش ہوگیا

خلیج اردو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں وزن کم کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران ایک دوا ساز کمپنی کے نمائندے کے بے ہوش ہونے پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو تقریب عارضی طور پر معطل کرنا پڑی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو کمپنیوں کے سربراہان میں سے ایک خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان کے پیچھے کھڑا ایک شخص زمین پر گر گیا۔

صدر ٹرمپ، جو اس وقت اپنی میز پر بیٹھے تھے، فوراً کھڑے ہو گئے جبکہ کئی افراد بے ہوش شخص کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔ اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکی سینٹرز فار میڈی کیئر اینڈ میڈی کیڈ سروسز کے ایڈمنسٹریٹر اور معروف معالج ڈاکٹر مہمت اوز بھی ان افراد میں شامل تھے جو متاثرہ شخص کی مدد کر رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ "وائٹ ہاؤس میڈیکل یونٹ نے فوری کارروائی کی اور اب وہ شخص بالکل ٹھیک ہے۔”

تقریب تقریباً ایک گھنٹے بعد دوبارہ شروع کی گئی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button