خلیجی خبریں

فلپائن طوفان ’اوان‘ کی زد میں، ہزاروں افراد بے گھر، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

 

خلیج اردو

منیلا: طاقتور سمندری طوفان ’اوان‘ (فنگ وونگ) فلپائن کے جزیرے لوزون سے ٹکرا گیا، جس نے صبح 4 بج کر 17 منٹ پر کتاندوانس کے ساحل سے ٹکرا کر تباہی مچا دی۔ موسم کے ماہرین کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 190 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات پیگا سا کے مطابق یہ طوفان تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے اور اس وقت فلپائن کے علاقے بیکول اور قریبی جزیروں میں شدید بارشیں اور طوفانی ہوائیں جاری ہیں۔ جزیرہ کتاندوانس کے رہائشی صبح طوفان کے قہر سے جاگے جبکہ نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون کے کئی صوبوں — سورسوگون، البائے، کیزون اور لا یونین — میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور ہزاروں گھر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ ماریکینا دریا کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو 2009 کے ’اونڈوئے‘ طوفان کی یاد دلا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مرکزی دباؤ میں تیزی سے کمی آرہی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ طوفان اب بھی شدت اختیار کر رہا ہے۔

فیلحال کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے کہا ہے کہ لوزون بھر میں ایک طویل اور بارشوں بھرا دن متوقع ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button