عالمی خبریں

گڑگاؤں میں گیارہویں جماعت کے دو طلبہ نے ہم جماعت پر فائرنگ کردی

 

خلیج اردو
گڑگاؤں: ہریانہ کے پوش علاقے میں گیارہویں جماعت کے دو طلبہ نے اپنے ہم جماعت پر مبینہ طور پر اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی رات سینٹرل پارک ریزورٹس سیکٹر 48 میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی 17 سالہ طالب علم کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ایک پرانے جھگڑے کے بعد پیش آیا، اور تینوں طلبہ ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم ہیں جو رہائشی سوسائٹی کے قریب واقع ہے۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ نے صدر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی درخواست میں کہا کہ مرکزی ملزم نے کئی بار ان کے بیٹے کو فون کر کے ملاقات کے لیے بلایا۔ ابتدا میں اس نے انکار کیا لیکن بار بار اصرار پر وہ راضی ہوگیا۔ جب وہ اپارٹمنٹ پہنچے تو ایک اور لڑکا پہلے سے موجود تھا۔ اسی دوران مرکزی ملزم نے اپنے والد کے پستول سے فائر کیا جس سے طالب علم زخمی ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جہاں سے ایک پستول، دو میگزین، ایک خالی خول اور 70 کے قریب زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button