عالمی خبریں

متاثرہ خاتون کو 22 لاکھ 80 ہزار درہم واپس دلانے کا حکم

خلیج اردو
دبئی

دبئی کی ایک عدالت نے کرپٹو کرنسی کی رقم واپس نہ کرنے کے کیس میں خاتون کو 22 لاکھ 81 ہزار 99 درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعیہ نے کرپٹو کرنسی پراپرٹی خریداری کے لیے بینک چیکس کے بدلے منتقل کی تھی، لیکن ملزمہ نے چیکس جاری نہ کیے اور رقم بھی واپس نہیں کی۔

مقدمے کے مطابق مدعیہ نے 6 لاکھ 21 ہزار 533 ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ملزمہ کے والیٹ میں منتقل کی، جس کے بدلے اسے 10 فیصد ڈپازٹ کا چیک اور باقی رقم کا مینیجر چیک ملنا تھا۔ کرپٹو وصول ہونے کے باوجود ملزمہ نے کوئی چیک نہیں دیا۔

مدعیہ نے بتایا کہ پراپرٹی کے وقت پر ادائیگی نہ ہونے پر اسے جرمانہ بھی ہوا اور معاملہ باہمی طور پر حل نہیں ہو سکا۔

عدالت نے ماہرین کی کمیٹی مقرر کی، جس نے تصدیق کی کہ کرپٹو کرنسی ملزمہ کے والیٹ میں منتقل ہوئی تھی جبکہ "والیٹ ہیک” ہونے کا دعویٰ بے بنیاد نکلا کیونکہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

ملزمہ کسی بھی سماعت میں پیش نہ ہوئی۔ عدالت نے ٹرانسفر اور پیغامات کو باقاعدہ معاہدہ قرار دیتے ہوئے 22 لاکھ 61 ہزار 99 درہم کی واپسی، 20 ہزار درہم ہرجانہ، قانونی اخراجات اور ایک ہزار درہم وکیل فیس ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button