
خلیج اردو
اسلام آباد:بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں پاکستانی بلے باز مہرین علی نے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے صرف 78 گیندوں پر 230 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
میچ میں پاکستان نے بڑا ہدف دینے کے بعد سری لنکا کی پوری ٹیم کو صرف 120 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ عمدہ کارکردگی پر مہرین علی کو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ بھارت کے خلاف بھی اسی طرح کی اننگز کھیلیں اور پاکستان کو اہم فتح دلائیں۔






