
خلیج اردو
خلیج اردو — آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری جاری ہے۔ تحریک کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی عددی اکثریت درکار ہے۔ ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 17، فارورڈ بلاک کے 11 اور مسلم لیگ ن کے 9 ارکان شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان ووٹ دینے کے بعد اپوزیشن بنچوں میں بیٹھیں گے۔
اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ بھی آج ہی ہوگی۔ وزارتِ عظمیٰ کے لیے فیصل ممتاز راٹھور کے کامیاب ہونے کا امکان ہے، جو موجودہ ٹرم میں آزادکشمیر کے چوتھے وزیر اعظم بنیں گے۔
چوہدری انوار الحق مظفرآباد پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ سینئر وزیر و وزیر داخلہ کرنل وقار احمد نور، چوہدری اظہر صادق اور عامر الطاف بھی موجود ہیں۔






