
خلیج اردو
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار دھرمیندر طویل علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ دھرمیندر گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور صحت یابی کی کوششوں کے باوجود آج دنیا سے رخصت ہو گئے۔
دھرمیندر نے بالی ووڈ میں طویل عرصے تک اپنے فن کا لوہا منوایا اور درجنوں سپرہٹ اور مقبول فلموں میں کام کیا۔ ان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ہیروز میں ہوتا تھا، جنہوں نے رومانوی، ایکشن اور سنجیدہ کرداروں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اپنی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں دھرمیندر کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، جنہوں نے انہیں بالی ووڈ کے ناقابلِ فراموش فنکاروں کی صف میں شامل کر دیا۔







