
خلیج اردو
اسلامک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جیولن تھرو کے چیمپئن ارشد ندیم اور سلور میڈل جیتنے والے یاسر سلطان وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں دونوں کھلاڑیوں نے قوم کی دعاؤں اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں اور مسلسل محنت کے باعث گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ انجری کے باعث گزشتہ بار میڈل نہ جیت سکا تھا مگر اس بار بہتر تیاری کے ساتھ میدان میں اترا۔ ارشد ندیم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یاسر سلطان نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے سلور میڈل جیتا، ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنا بھی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش جاری رکھوں گا۔





