
خلیج اُردو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا ہے جن میں محمد نواز، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تمام کھلاڑی اپنی فٹنس، قومی ڈیوٹیز اور مستقبل کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ میں حصہ لے سکیں گے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان کے کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی شرکت سے نہ صرف تجربہ بڑھے گا بلکہ بین الاقوامی لیگز میں پاکستان کی نمائندگی بھی مزید مضبوط ہوگی۔





