عالمی خبریں

ہالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی چین غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار پر رو پڑے

خلیج اردو
ہالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین نے غزہ کے معصوم بچوں کی دردناک صورتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بچے کی بات سن کر وہ اپنے آنسو نہ روک سکے۔ جیکی چین کے مطابق جب ایک بچے سے پوچھا گیا کہ تم بڑے ہو کر کیا بنو گے تو اس نے انتہائی سادگی اور بے حسی سے جواب دیا کہ ہماری طرف بچے بڑے نہیں ہوتے۔ اداکار نے کہا کہ اس جواب میں کوئی جذباتی اظہار نہیں تھا بلکہ ایک تلخ حقیقت جھلک رہی تھی، جس نے ان کے دل کو ہلا کر رکھ دیا۔

جیکی چین نے کہا کہ غزہ کے بچے روزانہ بمباری اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی زندگی خوف اور غیر یقینی میں گزر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھاپا اور بڑا ہونا ایک خوشی اور نعمت ہے، لیکن جب کوئی بچہ یہ کہے کہ وہ کبھی بڑا نہیں ہو پائے گا تو یہ بات انسان کے دل کو شدید تکلیف دیتی ہے اور انسانیت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button