Uncategorized

تم نے اپنی شکل دیکھی ہے، کیا تم شاہ رخ خان ہو کہ چار شادیاں کر لی،سپریم کورٹ میں محمد آزاد کی اپیل، مقتول کے والد نے ویڈیو لنک پر شناخت سے انکار

خلیج اردو
سپریم کورٹ نے قصور میں سزائے موت کے مجرم محمد آزاد کی اپیل کی سماعت کی، جس دوران مقتول کے والد نے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

مقتول کے والد نے کہا کہ "میں نے چار شادیاں کی ہیں، اس لیے میں شناخت نہیں کر سکتا۔” جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیے، "تم نے اپنی شکل دیکھی ہے، کیا تم شاہ رخ خان ہو کہ چار شادیاں کر لی؟”

عدالت نے مقتول کی والدہ سے بھی سوال کیا کہ "محترمہ، آپ اس شخص کی کس چیز پر فدا ہوئی ہیں، ملزم کو معاف کیوں کرنا چاہتی ہیں؟ اللہ کے واسطے کیوں؟ ہو سکتا ہے آپ پر پریشر ڈالا گیا ہو۔ اگر راضی نامہ دکھا دیں تو پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں، یہ کوئی بادشاہت کا دور تھوڑی ہے کہ راضی نامے ہوں۔”

عدالت نے آئندہ سماعت لاہور رجسٹری میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button