
خلیج اردو
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملوں کی دسویں لہر میں اسرائیلی وزیراعظم اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل نے 19 شہریوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو ایران کی جانب سے میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے۔ تل ابیب، حیفہ اور دیگر شہروں میں متعدد امریکی اور اسرائیلی فوجی اہداف بھی نشانہ بنے۔
اسرائیل نے 19 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ویڈیوز میں مسجد اقصیٰ کے اوپر سے میزائلوں کو گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بیلسٹک میزائلوں کے سامنے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا۔







