خلیجی خبریں

ایران کے خلیجی ممالک اور اسرائیل پر حملے جاری، سعودی اور قطر کی توانائی تنصیبات متاثر

خلیج اردو
  ایران کی جانب سے خلیجی ممالک اور اسرائیل پر جاری حملوں کے بعد سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو بند کر دی گئی، قطر نے گیس کی پیداوار روک دی اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب میں آرامکو ریفائنری بند ہونے کے سبب کارکنان کو چھٹی دی گئی۔ کویت سٹی کے قریب مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں ملبہ گرنے سے دو کارکن معمولی زخمی ہوئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران نے بحرین میں امریکی زیر استعمال سلمان بندرگاہ اور کویت میں امریکی سفارتخانے کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عراق کے اربیل ایئر پورٹ کے قریب دو ڈرون مار گرائے گئے جبکہ قبرص میں برطانوی ایئر بیس اکروتیری پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button