عالمی خبریں

ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 555 تک، سینکڑوں زخمی

خلیج اردو
ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 555 تک پہنچ گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ سابق صدر محمود احمدی نژاد حملوں میں محفوظ رہے، تاہم تین محافظ شہید ہوگئے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں میں مختلف شہری علاقوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران نے امریکی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

فضائی حملے ایران کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جاری ہیں اور صورتحال نہایت نازک ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button