عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے کا عندیہ، جوہری مؤقف پر کوئی پسپائی نہیں، بحری گزرگاہ ایرانی ضوابط کے تحت چلانے کا اعلان

خلیج اردو
ایرانی خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور مستقبل میں کئی “سرپرائزز” موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی دباؤ کے باوجود تہران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والا بحری راستہ ایرانی ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران اپنی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تجارتی جہاز رانی جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ایران اپنی دفاعی حکمت عملی کے مطابق اقدامات جاری رکھے گا۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کے مؤقف سے عالمی توانائی منڈیوں اور سمندری تجارت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس کے باعث عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button