خلیجی خبریں

سعودی ولی عہد کی زیر صدارت جی سی سی اجلاس، خطے میں کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز کی بحالی پر زور، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا

خلیج اردو
محمد بن سلمان کی زیر صدارت خلیج تعاون کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قطر، متحدہ عرب امارات، کویت سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور خطے میں امن کیلئے سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔ ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جائے اور پاکستان اس سلسلے میں ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے رابطے جاری ہیں اور خطے میں جاری دیگر حالات سے قطع نظر اسے فوری طور پر بحال کرنا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق جی سی سی کا یہ اجلاس خطے میں کشیدگی کم کرنے اور توانائی و تجارتی راستوں کی بحالی کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button