
خلیج اردو
ایران اور امریکا کے درمیان خلیجی جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور عبوری امن معاہدے کی بحالی کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
ایک سینئر ایرانی ذریعے کے مطابق جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم کے تعین سے متعلق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایرانی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس سے بحران کے حل کی امیدوں کو مزید دھچکا پہنچا ہے۔
دوسری جانب منگل کے روز خطے میں بحری جہازوں پر ہونے والے نئے حملوں کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔







