(خلیج اردو ) پاکستان میں خیبر سے کراچی تک جشن آزادی پرجوش طور پر منانے کے انتظام مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

سرکاری اور تاریخی عمارات کو رنگ برنگے قمقموں سے سجا لیا گیا ہے ۔

کراچی میں بازار پاکستان پرچموں سے بھر گئے ۔ شہریوں نے بڑے پیمانے پر جشن آزادی منانے کا اہتمام کیا ہے ۔ سرکاری عمارتوں کو سجا لیا گیا ہے جبکہ شہری پاکستانی پرچموں کے نمایاں رنگ کے لباس میں ملبوس نظر ائنگے ۔

اسلام آباد میں بھی بازاروں مین قومی پرچموں کا اثر نمایاں ہے ۔سرکاری عمارتوں کو جشن آزادی کہ مناسبت سے سجا لیا گیا ہے ۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بھی قومی جشن آزادی کو پر جوش طور پر منانے کے سارے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

خیبر پختونخواہ کے تمام شہروں میں بھی جشن آزادی کو پر جوش طورپر منانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

پنجاب بھر میں بھی قومی جشن آزادی منانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لال حویلی کو قومی رنگ میں رنگ دیا گیا ہے ۔

مرد خواتین اور بچے جشن آزادی کو منانے کی خوشی میں بازاروں کے روخ کرتے نظر آئے ۔ کسی نے قومی رنگ کی ٹوپی خریدی ہے تو کسی نے پاکستانی جھنڈے کا بیج لگایا ہوا ہے ۔

شہریوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں پر قومی پرچم لگائے ہوئے ہیں جو کل ریلی کی شکل میں سڑکوں پر گشت کرتے نظر ائنگے ۔

Source:Gulf News







