عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تاریخی سمجھوتہ، اسرائیل فلسطینی علاقے پر قبضہ نہ کرنے پر رضامند

اس تاریخی سمجھوتے سے مشرق وسطی میں امن کے قیام کی امید کی جا سکتی ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی فوج کے سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زید النہیان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات میں اسرائیل صدر نیتن یاہو نے فلسطینی علاقے پر مزید قبضہ نا کرنے پر رضامندی  ظاہر کی ہے۔

شیخ محمد نے ایک ٹوئیٹ کر کے اعلان کیا ہے کہ ” امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک کال میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے پر مزید قبضہ نہ کرنے کا سمجھوتہ طے پایا ہے۔  یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ایک دسرے ساتھ  دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے”۔

مزید برآں: یو اے ای کے وزیر خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یو اے ای فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ” اس جرت مندانہ فیصلے سے یو اے ای  (فلسطین کے مسئلے کے) دو ریاستی حل کے امکانات کے لیے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کے فیصلے پر عمل پیرا ہے۔ اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین مذاکرات کی  بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اور (یو اے ای) علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کام کرنے کے لیے پر عزم ہے”۔

اس تاریخی سمجھوتے سے مشرق وسطی میں امن کے قیام کی امید کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button