پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پرچم رونمائی تقریب کا انعقاد

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 14 اگست کی مناسبت سے 74 ویں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف الوی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔

ابوظہبی میں پرچم رونمائی تقریب

ابوظہبی میں پاکستانی تونصل خانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ابوظہبی کے لئے پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے قومی پرچم کی رونمائی کی ۔

تقریب میں اجناس کی شرکت کو محدود رکھا گیا تھا تاہم ایمبیسی کے اہلکار اور کمیونٹی لیڈران موجود تھے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button