خلیج اردو – میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلسازوں کے قبضے سے 91 جعلی اقامے برآمد ہوئے- جعلساز اقامہ محنت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو جعلی اقامے اور ورک پرمٹ تیارکرکے فروخت کررہے تھے
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کو جعلی اقامے بیچنے والا غیرملکی گروہ گرفتار کرلیا گیا- دارالحکومت کی پولیس گروہ پر ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی
الکریدیس نے بتایا کہ پانچوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-





