ٹپس / سٹوری

متحدہ عرب امارات کے شناختی کارڈ کی تجدید کا طریقہ کار جانیے

اماراتی شناختی کارڈ کو ویزے کی تجدید سے پہلے رینیو کروانا ہوتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ اپنا رہائشی ویزے کی تجدید کروانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنا اماراتی شناختی کارڈ رینیو کروانا پڑے گا۔

اماراتی آئی ڈی کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کا شناختی کارڈ متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت ICA کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ بیشکہ آپ یو اے ای کے رہائشی ہیں یا شہری، قانونی طور پر آپ اس کارڈ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے کے پابند ہیں۔

اماراتی شناختی کار کارڈ پر ایک نمبر درج ہوتا ہے جو آپ کا اماراتی آئی ڈی کا نمبر کہلاتا ہے۔ کارڈ کے رینیو کیے جانے کے بعد بھی یہ نمبر تبدیل نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ آئی ڈی کارڈ پر ایک الیکٹرونک چپ لگی ہوتی ہے۔ اس چپ میں کارڈ کے حامل افراد کی مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہے۔ اور اس معلومات کو مخصوص مشینوں کے ذریعے تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔  اور یہ معلومات متعلقہ حکام کی ہی دیکھ سکتے ہیں۔

شناختی کارڈ کو کب رینیو کروایا جاتا ہے؟

اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید ویزے کی تجدید کے  ساتھ کروائی جاتی ہے۔ لہذا اس بات کا انحصار آپ کے ویزے پر ہوگا، اگر آپ کا ویزا 2 سال کا ہے تو اماراتی شناختی کارڈ بھی دو سال بعد کی رینیو کروایا جائے گا، اور اگر ویزا 1 سال کا ہے تو شناختی کارڈ کی مدت بھی ایک سال ہوگی، ایک سال بعد ویزا رینیو کروانے سے پہلے شناختی کارڈ رینیو کروانا ہوگا۔

اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید  (Renew) کروانے کا طریقہ درج ذٰیل ہے:

1۔ شناختی کارڈ کی تجدید کا فارم بھریں

سب سے پہلے مرحلے میں آپ کو امارتی آئی ڈی کو رینیو کروانے کا فارم بھرنا ہوگا۔ آپ یہ فارم کسی بھی رجسٹرڈ ٹائپنگ سنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں یا اپنی امارات میں آئی سی اے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

2۔ ضروری دستاویزات جمع کروائیں

دوسرے مرحلے میں آپ کو درج ذیل ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی۔

  • اصلی شناختی کارڈ یا اس کی کاپی
  • رہائشی ویزے کے ساتھ اصلی پاسپورٹ
  • 15 سال سے کم عمر بچوں، بوڑھوں اور معزور افراد کو سفید بیک گراؤنڈ والی پاسپورٹ سائز تصویر جمع کروانی ہوگی
  • 15 سال سے کم عمر بچوں کا پیدائش کا اصلی سرٹیفکیٹ اور والدین میں سے کسی کا پاسپورٹ یا اماراتی شناختی کارڈ

3۔ فیس جمع کروائیے

فارم بھرنے اور ضروری دستاویزات جمع کروانے کے بعد آپ کو شناختی کارڈ کی تجدید کی فیس جمع کروانا ہوگی۔

دو سالہ شناختی کارڈ کے لیے 270 درہم ہے

جبکہ 3 سالہ شناختی کارڈ کے لیے فیس 370 درہم ہے۔

ضروری ہدایت: شناختی کارڈ ختم ہونے کے بعد 30 دن کے اندر اندر نیا بنوا لینا چاہیے، بصورت دیگر 30 دن کے بعد ہر دن کے لیے 20 درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد آپ اسے حکومتی خدمات حاصل کرنے کے لیے یا ووٹ دینے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شناخت کی تصدیق کے لیے اس کا استعمال ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای کے قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص کسی دوسرے کا شناختی کارڈ ضبط نہیں کر سکتا۔ اور کمپنیوں کو اپنے کسی ملازم یا صارف کا کارڈ اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہں صرف کارڈ پر لکھی ذاتی معلومات حاصل کرنے کا حق ہوتا ہے۔

اور اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو متاثرہ شخص کو چاہیے کہ کیس کو عدالتی حکام کے پاس لے کر جائے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button