(خلیج اردو ) سعودی پولیس نے 24 چوریاں کرنے والے گروپ کا سراخ لگا لیا۔سوڈانی گروپ نے حال ہی میں 8 لاکھ درہم کے بجلی تاریں چوری کی تھی ۔
ریاض پولیس کے اسسٹنٹ میجر خالد آل کردیس نے بیان دیا ہے کہ تاروں کو ایک گودام میں رکھا گیا تھا جن سے تانبے کے تار نکالے جارہے تھے ۔ پولیس نے مجرموں کو جیل بھیج دیا جن کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کی جائے گی ۔
ایک اور واقع میں ایک افریقی گروپ جس میں 5 مرد اور ایک عورت شامل تھی انکو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 81 بیرال شراب ملا ہے ۔ شراب سعودی عرب میں ممنوع ہے جس پھر افریقی گروپ کو بھی عدالتی کاروائی کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
Source: Gulf News






