دمشق(خلیج اردو): امریکہ اور روس کے فوجی حکام نے ایک دوسرے کو دونوں ممالک کی افواج کے گاڑیوں کے ٹھکراؤ کیلئے ذمہ دارا ٹہرایا ہے۔
اس وقعے کئ نتیجے میں امریکی فوجی دستے زخمی ہوئے ہیں۔
روسی ویب سائیٹ Rusvesna.su پر اپلود کی گئی ایک ویڈیو کو ٹویٹر پر کافی دفعی شیئر کیا گیاہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فوجی گاڑی سحرا میں امریکی فوجی گاڑی کی جانب پیش قدمی کررہی ہے اور روسی ہیلی کاپڑ ان کے اوپر کافی نچلی پرواز کررہا ہے۔
روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی فوج نے ان کے پٹرولنگ میں رخنہ ڈالا ہے۔
امریکی دفاعی عہدیدار نے بی بی سی کے شراکتدار سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ روسی فوج اس سیکورٹی زون میں داخل ہوئی جس سے باہر رہنے پر انہوں نے رضامندی اختیار کی ہوئی ہے۔
وائیٹ ہاؤس کے مطابق حادثے میں امریکی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔
شام میں امریکہ اور روس کے درمیان سردجنگ جاری ہے۔ 2011 سے جاری سول جنگ میں امریکی مقامی کرد جنگجوؤں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ روس شام کی سرکاری فوج کا اتحادی ہے.
Source : BBC ۔







