یو دہلی(خلیج اردو): بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستوں کو بغیر حتمی امتحان دیئے اگلے کلاسز میں ترقی دینے کی پالیسی سے منع کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ امتحانات کو موخر کیا جا سکتا ہے لیکن بغیر امتحان کے طلباء کو پاس کرنا ہرگز مناسب نہیں۔
جمعہ کو متفرق درخواستوں پر فیصلے میں سپریم کورٹ نے ریاستوں کو امتحانات 30 ستمبر تک موخر کرنے کی سہولت کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت سے مہاراسشٹراکے وزیر تعلیم ادیتیہ ٹاکرے سمیت بہت سے درخواست گزاروں نے استدعا کی تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔
دراست گزاروں کا موقف تھا کہ جن طلبا؍ نے پانچ سمیسٹر پاس کیے ہیں اگر انہیں ان کی اوسطاً گریڈ کی بنا پر مارک کیا جائے تو اس میں کوئی مذائقہ نہیں۔
دی نیشنل ایجوکیشن باڈی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی ) نے 30 ستمبر کو امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یو جی سی نے عدالت کو بتایا کہ حتمی امتحانات لینا طلباء کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے۔ طلباء کو ڈگری بنا حتمی امتحان کے نہیں دے سکتے۔
عدالت نے قرار دیا کہ ریاستیں امتحانات کی تاریخ موخر کرنے کیلئے یو جی سی لو درخواست دے سکتی ہے تاہم فائنل امتحان دینا لازمی ہے جس کے بغیر طلباء کو ڈگریاں دینا یا اگلے کلاسز میں ترقی دینے کی اجازت نہیں.
Source: NDTV







