پاکستانی خبریں

پاکستان میں ٹینڈر سمیت دیگر ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غیر اخلاقی مواد اور اس کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز پاکستان نے غیر اخلاقی مواد پر پابندی کی غرض سے ٹینڈر سمیت دیگر ڈیٹنگ موبائل ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی (پی ٹی اے) جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے  ٹینڈر، گرینڈر، سے ہائے، ٹیگڈ اور سکاؤٹ نامی ڈیٹنگ ایپس تک پاکستانی صارفین کی رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غیر اخلاقی مواد اور اس کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

تاہم، کچھ لوگوں کی طرف سے اس پابندی پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل رائٹس گروپ بائٹس کے ڈائریکٹر شہزاد احمد نے پی ٹی اے کے اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے نجی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے کہا کہ ” اگر کوئی بالغ کسی ایپ کو استعمال کرنا چاہتا ہے تو یہ ریاست کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اسے بتائے کہ اسے وہ ایپ استعمال کرنی چاہیے یا نہیں۔”

انہوں نے اس پابندی کو "مضحکہ خیز قرار دیا” اور کہا کہ لوگ اب متبادل راستے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

تاہم پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اگر یہ ایپس غیر اخلاقی مواد کو روکیں تو ان ایپلیکیشنز پر سے پابندی ہٹائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی اے نے یوٹیوب کو قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا کہا تھا۔ جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔ اور جولائی میں حکام کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ کو غیر اخلاقی مواد فلٹر کرنے کے حوالے آخری وارننگ جاری کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button