خلیج اردو آن لائن:
فلائی دبئی کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یکم سمتبر اور 30 نومبر کے درمیان فلائی دبئی کے ذریعے سفر کرنے والوں مسافروں کے کورونا کے حوالے اخراجات ایئر لائن برداشت کرے گی۔
اگر مسافر سیر کے دوران کورونا سے متاثر ہوتے ہیں تو اس سروس کے تحت ان کے قرنطینہ اور صحت سے متعلق دوسرے اخراجات ایئر لائن برداشت کرے گی۔ تاہم یہ سروس ایئر لائن کے ساتھ پہلی پرواز کے دن سے 31 دن کے درمیان حاصل کی جا سکے گی۔
اس سروس میں مسافر 1 لاکھ 50 ہزار یورو تک کے صحت سے متعلق اخراجات اور 14 دن کے قرنطینہ کے لیے ہر دن 1 سو یورو کے اخراجات کی کوریج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے جولائی میں ایمریٹس ایئر لائن بھی 1 لاکھ 50 ہزار یورو تک کے صحت سے متعلق اخراجات اور 14 دن کے قرنطینہ کے لیے ہر دن 1 سو یورو کے اخراجات کی کوریج کا اعلان کر چکی ہے۔ بشرطیکہ مسافر دوران سفر کورونا سے متاثر ہوتے ہیں تو وہ اس سروس سے بلکل مفت استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر حماد عبیداللہ نے کہا: "ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ کورونا سے متعلق اخراجات برداشت کرنے کی سہولت سے لوگوں کو سفر کی ترغیب ملے گی۔ اور پرسکون ہو کر سفر کر سکیں گے کہ سفر کے دوران ہر قدم پر انکا خیال رکھا جائے گا”۔
Source: Khaleej Times







