متحدہ عرب امارات

دبئی آل برشا میں پاکستانی نژاد نے ایسا کام کیا کہ سر شرم سے جھک جائے

واقعہ آل برشا میں پیش آیا جب پاکستانی نژاد باشندہ لڑکی کے کمرے میں گھس گیا

(خلیج اردو ) دبئی میں ایک پاکستانی نژاد شخص کو لڑکی سے زبردستی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ آل برشا میں پیش آیا جب لڑکی باتھ روم میں گئی تھی تو اس کے کمرے میں ایک پاکستانی نژاد شخص کو واپس آنے کے بعد موجود پایا ۔

لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ موبائل استعمال کرتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئی ۔ جیسے ہی اس نے 33 سالہ پاکستانی نژاد شخص کو کمرے میں دیکھا تو فلیٹ میں موجود اپنے دوست کو مدد کے لئے میسج کیا ۔

اس شخص نے میرے ہونٹوں کو چھومنے کی کوشش کی اور اس کے بعد میرے ہاتھ کو کھینچتے ہوئے مجھے بستر پر گرا دیا اور مجھ سے زبردستی جنسی تشدد کرنے کی کوشش کی ۔

لڑکی کے دوست کے مطابق جب میں کمرے کے نزدیک گیا تو مینے آوازیں سنی اور جب دروازہ کھولا تو وہ شخص لڑکی کے اوپر ہونے کی کوشش کررہا تھا اور اس نے انڈر ویر پہن رکھا تھا ۔

جب اس شخص کو دیکھ لیا گیا تو اس نے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی گئی تو وہ بلڈنگ سے نیچے چلانگ لگا کر خودکشی کرلے گا ۔ پھر بلڈنگ سپروئزر کو بلایا گا اور آل برشا پولیس سٹیشن کو اطلاع دی گئی جس پر اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button