پاکستانی خبریں

سنتھیا ڈی رچی کو پندرہ روز میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

خلیج اردو

3 ستمبر 2020
اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی خاتون سنتھیاڈی رچی کی پاکستانی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں پندرہ روزمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے ویزے کی مدت اکتیس اگست کوختم ہوچکی ہے۔ سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اورمخدوم شہاب الدین پرسنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا ڈی رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔ سینیٹر رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ سے متعلق مقامی عدالت کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا ہے۔

مختصر عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقامی عدالت نے مقدمے کے اندراج سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مدنظر نہیں رکھا ۔ اس لیے اس عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم رحمان ملک کے خلاف مقدمے کے اندارج کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button