عالمی خبریں

مجبوری یا سنگدلی ، باپ نے کم سن بچی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

خلیج اردو
5 ستمبر 2020
نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی پانچ سالا بچی کے گلے میں رسی ڈال کر اسے قتل کر دیا ہے۔ بچی کو قتل کرنے کے بعد باپ نے خودکشی کر لی ہے۔

پولیس نے مطابق واقعہ آندھراپردیش کے علاقے چیتور ٹاؤن میں پیش آیا جہاں مذکورہ شخص نے واردات سے پہلے ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے وجوہات سے اگاہ کیا ہے۔

مبینہ قاتل باپ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس کی پسند سے شادی ہوئی تھی لیکن اس نے اپنے بیوی کو طلاق دیدی کیونکہ وہ کسی اور سے ناجائز تعلقات استوار کر چکی تھی۔ اس کے بعد اس کی بیٹی ماں کی تحویل میں تھی اور اسے پانے کیلئے اس نے تمام راستے اپنائے مگر ناکام رہا۔

اس نے ویڈو میں الزام لگایا ہے کہ اس کی سابقہ بیوی اس کی بچی پر تشدد بھی کرتی ہے اور اس کا عاشق کم سن بچی کو جنسی طور پر ہراساں بھی کرتا ہے۔

اس شخص نے بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے حصول کیلئے وہ عدالت گیا مگر کامیاب نہ ہوا اسی لیے مایوس ہو کر اپنا اور بچی کی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس نے میتوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کیں ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button