خلیج اردو آن لائن:
ہفتہ کو روز جاپان کی حکومت کی جانب سے جنوبی جاپان کی طرف بڑھنے والے طاقتور طوفان کے پیش نظر لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ہائسن نامی طوفان ہفتے کی سہ پہر کو جنوبی جاپان میں اوکیناوا کے قریب تھا اور توقع کی جاتی کہ وہ اتوار کے روز یا پیر صبح کیوشو پہنچ جائے گا۔
مزید برآں، توقع کی جارہی تھی کہ یہ طوفان ہفتے کی شام سے جاپان کو متاثر کرنا شروع گا۔ اور اس طوفان میں ہوا کی رفتار 290 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی جو اسے خوفناک طوفان بناتا ہے۔
جلد انخلا اور زیادہ سے زیادہ احتیاط پر زور دینے کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں موسمیاتی ایجنسی کے ایک اہلکار یوشیہا ناکاموٹو کا کہنا تھا کہ "اس طوفان میں تیز ہواؤں، شدید بارش اور اونچی لہروں کا خطرہ ہے”۔
یوحی تاکامورا نامی ایک سراکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ”اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس طوفان میں تباہی ہوگی”۔
کاگوشیما کے علاقے تارمیزو میں تقریبا 4 ہزار 6 سو افراد کو فوری طور پر انخلا کرنے کا کہا گیا ہے۔ جبکہ حکام کی جانب سے کیوشو کے دیگر علاقوں میں رہائشیوں کو تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسمیاتی ایجنسی کے ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفان سونامی جتنی اونچی لہریں پیدا کر سکتا ہے۔
سوگیموٹو نامی اہکار کا مزید کہنا تھا کہ "علاقے سے نکل جانے کا یہ آخری موقع ہے”۔
پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کے مطابق طوفان کے خطرے کےپیش نظر 100 پروازیں بھی معطل کیں گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے بھی اپنے کیوشو میں واقع اپنے پلانٹ پیر کی شام تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اور دیگر کمپنیاں بھی ایسا کرنے جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسی طوفان کی زد میں آنے سے میوشیوں کو چین لیجانے والا جہاز الٹ گیا تھا۔ جس کے باعث عملے کے 40 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔ جنہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Source: Khaleej Times







