
(خلیج اردو ) ایران میں کلورین گیس لیجانے والے ٹرک میں دھماکہ ہوگیا جس سے 217 افراد زخمی ہوگئے ۔
دھماکہ ایران کے صوبے چاردول میں ہوا جب ایک ٹرک میں کلورین گیس منتعقل کیا جارہا تھا ۔ایران میں جون سے لے کر گیس دھماکوں کی ایک لہر شروع ہوئی ہے جن میں یہ تازہ ترین ہے جس میں جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ایران کے ایک اعلی طبی عہدیدار نے میڈیا کو بیان دیا کہ یہ دھماکہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے سبب پیش آیا ہے جس میں بڑی تعداد متاثر ہوئے ہیں ۔
Source : Khaleej Times







