خلیج اردو آن لائن:
اگرچہ پاکستان کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے 7 ستمبر کو سکولوں کےکھلنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔ لیکن ایک بات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ سکول کھلنے کے بعد ہفتے کے روز چھٹی پر پابندی ہوگی اور نہ ہی اس سال موسم سرما کی کی چھٹیاں ہوں گیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں فروری کے مہینےسے کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بند ہیں۔ تاہم اب کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے حکام نے تعلیمی ادارے کورنا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔
نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کے مطابق اس سال وفاقی سکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے ختم کیے جانے ساتھ ساتھ اس سال سردیوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ایک اہلکار نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتای کہ یہ اقدام وبائی صورتحال میں طالب علموں کے وقت میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
مزید برآں، ایک ہدایت نامے کے مطابق اسلام آباد کے تمام 423 سکول اور کالج اداروں کے کھولےجانے سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے۔
نجی خبررساں ادارے گلف نیوز پر ہدایت نامے کا کچھ حصہ شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق”15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولے جانے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طالب علموں کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کو یقنینی بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔ اور طالب علم نا صرف نصابی بوجھ کو کم وقت میں مکمل کر پائیں بلکہ وہ متوقع معیار پر پورا اترنے کے قابل بھی ہوں”۔
جمعہ کے روز ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے احتیاطی تدابیر کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ جس تمام سکولوں کو تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد عمل کرنا ہوگا۔
احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں:
- سب سے پہلے سیکنڈری کلاسیں شروع کی جائیں گیں، اور ان کے بعد پرائمری کلاسوں کا آغاز ہوگا
- کلاسوں میں بچوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ آدھے بچے ایک دن سکول آئیں جبکہ آدھے دوسرے دن آئیں گے۔
- بچوں کو ہر وقت ماسک پہننا ہوگا۔
- سکول میں سینیٹائزرز لگائے جائیں گے۔ اور بچوں کو انہیں استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
- سکول آنے والے ہر بچے کا دو ہفتوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
- کم قوت مدافعت کے حامل بچوں کو سکول نہیں بھیجا جائے گا۔
- بریک کے دوران بچے کلاس کے اندر بیٹھ کر ہی دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔
- 432 سکولوں کو سردیوں کی چھٹیاں نہیں کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ 15 ستمبر سے سکول کھلیں گے یا نہیں اس بات کے فیصلے کے لیے میٹنگ 7 ستمبر کو ہو گی۔
Source: Gulf News







