متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن کے ملازمین کے لیے اچھی خبر، ایئر لائن اگلے مہینے سے اپنے تمام ملازمین کو مکمل تنخواہ دینا شروع کر دے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کے ترجمان نے 5 ستمبر کو نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ ایئر لائن اپنے تمام ملازمین کو اگلے مہینے سے مکمل تنخواہیں دینا شروع کر دے گی۔

یہ اعلان ابوجا اور لاگوس کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنے کے بعد ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایئر لائن ہفتے کے روز سے 84 مقامات کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

مزید برآں، یہ اعلان اس بات کی بھی علامت ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری وبا کے بعد آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے اور اپنے ملازمین کو ریلیف دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں ایئر آپریشنز بند کر دیے گئے تھے۔ اور 22 مارچ سے ایمریٹس نے بھی اپنی تمام پروازیں بند کر دی تھیں۔ اور کورونا کاروبار میں مندے کے باعث اپنے ملازمین کی تنخواہیں تقریبا آدھی کر دی تھیں۔

اس کے علاوہ ایئر لائن نے اپنے اسٹاف کو بغیر تنخواہوں کے چھٹٰی پر بھی بھیجا اور مزید بھرتیاں بند کر دی تھیں۔

ایمریٹس کے سی ای اور اور چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کی جانب سے بھیجے گئے ایک داخلی میمو میں کہا گیا ہے” آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی ہے کہ یکم اکتوبر سے ہم تمام اسٹاف کی بنیادی تنخواہیں مکمل طور پر بحال کرنے جا رہے ہیں”۔

ایمریٹس تمام مقامات کے لیے پروازیں 2021 کے موسم گرما میں شروع کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button