
(خلیج اردو ) دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے پرانی ماڈل کی مقبول گاڑیوں کے لئے نئے ڈیزائن کے نمبر پلیٹ متعارف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایکزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد نے آر ٹی اے کو حکم جاری کیا ہے کہ کلاسک گاڑیوں کے لئے نئے ڈیزائن کے نمبر پلیٹ متعارف کرائے جائے ۔
موجودہ وقت میں کلاسک گاڑیوں کے لئے براون رنگ کے نمبر پلیٹ جاری کئے جاتے ہیں جبکہ نئے حکم کے مطابق نمبر پلیٹ پر زرد رنگ نمایا ہوگا ۔ نئے ڈیزائن کے نمبر پلیٹ دور سے نمایا نظر ائنگے جس پر دبئی اور کلاسک لکھا ہوا ہوگا ۔ دبئی اور کلاسک انگریزی ،عربی دونوں زبانوں میں لکھا ہوگا ۔ دبئی اور کلاسک زرد جبکہ نمبر سفید رنگ میں لکھا ہوا ہوگا ۔
نئے ڈیزائن کے نمبر پلیٹ نومبر میں کلاسک گاڑیوں کے مالکان کو ایلاٹ کئے جائینگے جس کے لئے آر ٹی اے کے ویب سائٹ یا پھر کسٹمر سروس سینٹر دیرہ دبئی میں درخواست جمع کی جاسکے گی ۔
نئے ڈیزائن کردہ نمبر پلیٹ جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے بنائے جائنگے جو تھری ڈی شکل میں ہونگے جبکہ 30 سال سے پرانے گاڑیوں کے لئے دستیاب ہونگے ۔
Source :Khaleej Times







