متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں 135 ایئر کنڈیشنڈ مسافر خانے کورونا ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ کھول دیے جائیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے انٹگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر نے135 ایئر کنڈیشنڈ مسافر خانے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان ہفتے کے روز کیا گیا ہے۔ اور یہ مسافر خانے ایسے علاقوں میں کھولے جائیں گے جہاں ان کی طلب زیادہ ہے۔

دوبارہ کھولے جانے والے 135 مسافر خانوں میں سے 114 مسافرخانے ابوظہبی شہر میں، 21 العین سٹی میں جبکہ 10 الدافرا میں کھول دیے جائیں گے۔ یہ مسافر خانے 7 سمتبر سے کھولے جائیں گے۔

تاہم یہ مسافر خانے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ مسافر خانے کے اندر صرف تین مسافر بس کے انتظار کے لیے کھڑے ہو سکیں گے۔ اور انہیں ماسک پہننا ہوگا اور ایک دوسرے سے شیلٹر کے اندر اور باہر 2 میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

ٹرانپسورٹ سنٹر کے مطابق ان مسافر خانوں کو دن دو بار یو اے ای کی وزارت صحت اور ابوظہبی کی ہیلتھ سروس کمپنی کی جانب سے تصدیق شدہ مواد سے جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button